Page Nav

HIDE

Radiance

Welcome to Radiance Teachers Institute

Grid

GRID_STYLE
Welcome to Radiance Teachers Institute

ریاست کے ڈی۔ایڈ بی ایڈ امیدواروں کی مانگ کو پورا کیا جائے۔ پروفیسر رضوان خان سر کا حکومت سے مطالبہ

دھاڑ: آج پورے ملک میں کورونا کے بڑھتے اثر سے ہر ایک  شعبے کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی کے ساتھ ریاست مہاراشٹر کے حالات بھی کافی ناز...




دھاڑ: آج پورے ملک میں کورونا کے بڑھتے اثر سے ہر ایک
 شعبے کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسی کے ساتھ ریاست مہاراشٹر کے حالات بھی کافی نازک ہے، جس کے ریاست میں معاشی مندی کا خطرہ پیدا ہوا ہے اس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے ریاست میں الگ الگ شعبے میں ہونے والی بھرتی کو روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے سے ریاست مہاراشٹر میں تعلیمی محکمے کے ذریعے جو پوتر پورٹل کے ذریعے ٹیچر بھرتی کا عمل جاری تھا وہ بھی روک گیا ہے،پچھلے دس سال سے  شکشک بھرتی کے انتظار کرنے والے بیروزگار امیدواروں کو اس فیصلے سے کافی بڑا نقصان ہونے والا ہے ، انکے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ عمر کی میعاد کا مسئلہ انکے سامنے درپیش ہے۔
حکومت کو بار بار مطالبہ کرنے پر بھی وزیرِ تعلیم اس طرف اندیکھی سے امیدواروں کو کافی نقصان ہونے والا ہے،
اس لیے ریاست کہ امیدواروں نے حکومت کو اس طرف متوجہ کرنے کے لئے ۰۱ جولائی سے گھر بیٹھے اندولن کی شروعات کی ہے۔
یہ دھرنا اندولن آج بھی جاری ہے اور اسے آج ۱۲ دیں مکمل ہوئے ہے اس دھرنے اندولن میں ریاست کے مختلف علاقوں سے امیدواروں نے شرکت کی ہے۔
اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی محکمے کے ریاستی سیکریٹری پروفیسر رضوان خان نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر دھیان دینے کی اپیل کی ہے کے ریاست میں اگر ترقی  کرنا ہے تو تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہوگا، اور تعلیمی نظام میں بہتر کام یہ ہے کہ طلباء کو مؤثر تعلیم ملے، اور ریاست کی اسکولوں میں آج اساتذہ کی بہت کمی ہے اس ضمن میں حکومت جلد سے جلد فیصلہ کرے،
اور دھرنے اندولن پر بیٹھے ان تمام امیدواروں کو انصاف دے،
ریاست کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں ایک سال کم تنخواہ یا ایک سال مفت کام کرنے  کی بھی تیاری دکھائی ہے ،
حکومت اس ضمن میں جلد سے جلد فیصلہ کریں اور ریاست کی تمام اسکولوں میں سو فیصد اساتذہ کی تقرری کرے۔۔
پروفیسر رضوان خان سر کی اس پہل سے امیدواروں میں کافی خوشی نظر آرہی ہے اور امیدواروں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے حکومت اس ضمن میں فیصلہ لیگی۔۔

No comments