پونے:- ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ضروری ٹی۔اے۔آئی۔ٹی امتحان آئی۔بی۔پی۔ایس کمپنی کی مدد سے منعقد کیا گیا تھا، اس امتحان کے نتائج 24 مار...
پونے:- ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ضروری ٹی۔اے۔آئی۔ٹی امتحان آئی۔بی۔پی۔ایس کمپنی کی مدد سے منعقد کیا گیا تھا، اس امتحان کے نتائج 24 مارچ کو ظاہر گیا ہے۔
اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کے ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد اور تنظیم کے وفد نے ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل کے لیے ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر "ٹیچر کی بھرتی کے عمل" کے لیے ریاست مہاراشٹر کے تمام "ٹی۔اے۔آئی۔ٹی طلباء و طالبات" کو پوترا پورٹل پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے۔اس طرح کا مطالبہ کیا، اس موضوع پر ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے صاحب نے کہا کہ ریاست میں طلباء کے آدھار کی بنیاد پر سانچ مانتا كا کام بڑی سطح پر چل رہا ہے، اس لیے پوترا پورٹل پر رجسٹریشن کی سہولت جلد شروع کر دی جائے گی اس طرح کی یقین دہانی دلائی،
اس موقع پر اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ11138 کے بانی و ریاستی جنرل سکریٹری ساجد نثار احمد اور تنظیم کے وفد موجود تھے۔۔
No comments